May ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • روس نے کیا واضح، ایٹمی ہتھیاروں کو کب کرے گا استعمال؟

روس کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس کا یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ نے جمعے کو کہا کہ اس کا یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اناتولی خبر رساں ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان الیکسی زیتسیف کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے روس کی طرف سے خصوصی فوجی کارروائیوں میں جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں افواہوں کی بارہا تردید کی ہے۔

روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ روس اس اصول پر سختی سے کاربند ہے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور اسے لڑنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال روس، امریکہ اور پانچ عالمی جوہری طاقتوں کو اس اصول کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کے لیے قائل کرنے میں کامیاب رہا۔

زیتسیف نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مغربی ممالک نے روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہیں اور جان بوجھ کر جھوٹ گڑھا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ روس پر جوہری حملے یا روایتی ہتھیاروں سے اس حد تک حملہ ہو کہ روس کا وجود ہی خطرے میں  پڑ جائے، تب ہی جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔

ٹیگس