یوکرینی فوج نے ایک بار پھر روس کے ایک جنگی جہاز کو ڈبویا
یوکرینی فوج نے ایک بار پھر روس کے ایک جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر ڈبو دیا.
اخبار گارڈیئن کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کی وزارت دفاع نے سنیچر کو ایک بیان میں روسی بحری فوج کے ایک چھوٹے جہاز کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ڈرون سے ہوا جس میں روسی جہاز غرق ہو گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق، یہ حملہ بحیرہ اسود میں واقع جزیرہ مار کے قریب ہوا۔ رپورٹ ملنے تک روسی وزارت دفاع کی طرف سے کیف کے اس دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا۔
تقریبا ایک مہینہ پہلے روس کی وزارت دفاع نے ’ماسکوا‘ نامی کروز جنگی جہاز کے غرق ہونے کی تصدیق کی تھی۔
دوسری طرف روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے ایک بیان میں کہا کہ سنیچر کے روز روسی میزائیل اور توپخانہ اکائی نے یوکرینی فوج کی 31 چوکیوں کو نشانہ بنایا اور آرتسیزر، اوڈیشا اور ووزنسنسک کے ہوائی اڈوں پر یوکرینی طیاروں کو منہدم کیا ہے۔
یوکرین جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ اب تک 25 ملکوں نے کیف کو اسلحے اور فوجی سازوسامان بھیجے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔