May ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
  • کیا آپ کو پتہ ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو بھی روس نے نشانہ بنایا تھا؟

اسرائیلی ٹی وی چینل-12 نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوجیوں نےS-300  دفاعی میزائل سسٹم سے اسرائیلی جنگی طیاروں پر حملہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ روسی فوجیوں نے پہلی بار S-300 دفاعی میزائل سسٹم سے شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں پر میزائل فائر کئے۔

اسرائیلی ٹائمز اور اسرائیلی ٹی وی چینل-12 نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی شہر پر حملہ کیا تھا جس پر روسی فوجیوں نے S-300 دفاعی سسٹم سے میزائل فائر کئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانا، اس بات کی نشانی ہو سکتی ہے کہ اسرائیل کے بارے میں روس کے نظریات بدل چکے ہیں۔ اسرائیل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہ ےکہ گزشتہ جمعے کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغرب میںواقع مصیاف شہر کے نزدیک کئی بار بمباری کی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس بارے میں رپورٹ دی تھی کہ اس حملے میں پانچ شامی شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوئے تھے۔

در ایں اثنا شام کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہ ےکہ گزشتہ رات تقریبا 8 بج کر 20 منٹ پر اسرائیل نے میزائل فائر کرکے شام کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا تاہم شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے ان میں سے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

اس حملے کے بارے میں اسرائیل ٹائمز اور دوسرے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں 6 شامی شہری جاں بحق ہوئے تھے اور جاں بحق ہونے والے سبھی فوجیوں دفاعی سسٹم پر تعینات تھے اور فوجیوں نے اسرائیلی میزائل مار گرانے کی کوشش کی تھی۔

 

ٹیگس