Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خلاف روس کی جوابی کاروائی، وزرا سمیت دسیوں پر پابندیاں عائد کیں

روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے 61 امریکی شخصیات اور حکام پر پابندیاں عائد کردیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت 61  امریکی شخصیات اور حکام پر پابندیاں عائد کردی گئیں اس طرح اب وہ روس کا دورہ نہیں کر سکتے۔

روس نے امریکی وزیروں، شخصیات اور حکام پر پابندیاں ایسے میں عائد کیں کہ جمعرات کے روز امریکہ نے روس کے اداروں اور بعض اعلی حکام پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے وقت سے ہی امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر دباو ڈالنے کے مقصد سے اُس پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنا شروع کیں جس کے جواب میں روس نے بھی امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے خلاف جوابی پابندیاں عائد کیں۔

ٹیگس