دنیا کے زیادہ تر ممالک سیلاب کی زد میں+ ویڈیوز
ایران، متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں سیلاب، موسمیاتی تبدیلیوں اور بارشوں کے نتیجے میں آنے والے غیر متوقع سیلابی ریلوں نے مختلف شہروں میں تباہی مچادی ہے ۔ تہران کے نواحی علاقوں فیروز کوہ اور دماوند میں آنے والے سیلاب کی باعث درجنوں افراد جاں بحق اور لاپتہ ہوئے ہیں۔
تہران کے نواحی ضلع کن کے علاقے امام زداہ داؤد میں آنے والے سیلاب میں بھی آٹھ افراد جاں بحق اور انیس لاپتہ ہیں، جبکہ سات سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ایران کے دیگر علاقوں میں بھی سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
امریکی ریاست کنٹاکی میں موسمی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کنٹاکی کے علاقے ایپالاش میں سیلاب کے باعث آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوئے ہیں۔
صوبے کے گورنر نے حادثات کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارش کے سبب کم سے کم بیس ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔ایپلاش کا شمار ریاست کنٹاکی کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں عام طور پر بنیادی سہولتیں ریاست کے دیگر علاقوں کے برابر نہیں ہیں۔