ایٹمی مذاکرات میں امریکہ نیک نیتی کا مظاہرہ کرے : چین
Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
چین نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں امریکہ کو نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے منگل کے روز اپنی پریس کانفرنس میں جوہری مذاکرات میں امریکہ کو نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے اور ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کی اصلاح کرنے پر تاکید کی۔
ژائو لیجیان نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام میں بحران پیدا کیا اسی لئے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ایک نازک مرحلے میں پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فریقوں کو مذاکراتی عمل میں اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے اور اہم مسائل پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششں اور ایران کے جائز اور منطقی مطالبات پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں مستقبل قریب میں کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل کو ٹریک پر لایا جا سکتا ہے۔