Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نینسی پلوسی کے اس جزیرے کے دورے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تائیوان سے محبت رکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے منگل کی رات گرینڈ حیات ' Grand Hyatt 'ہوٹل (امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی ممکنہ رہائش گاہ) کے سامنے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ وہ شہر کی سڑکوں پر بھی احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پلوسی کا دورۂ تائیوان ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بے حد بڑھ گئی ہے۔

چین کے ساتھ ساتھ ایران اور روس نے بھی نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر چین کی واحد پالیسی کی حمایت کی اور امریکی حکام کے تناؤ پیدا کرنے والے رویے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ چین کی شدید دھمکیوں کے درمیان گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان پہنچ گئیں۔

ٹیگس