امریکی دعوے کی طالبان تحقیق کر رہا ہے
طالبان دہشت گرد گروہ طالبان کے سرغنہ کی ہلاکت سے متعلق امریکی دعوے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکا کی جانب سے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کی ہلاکت سے متعلق کئے جانے والے دعویٰ پر طالبان نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے اس ’دعوے‘ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
طالبان کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گروہ کی قیادت کو ایمن الظواہری کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔
دوحہ میں مقیم اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے نامزد نمائندے سہیل شاہین نے ایک پیغام میں صحافیوں کو بتایا کہ ’حکومت اور قیادت کو اس بات کا علم نہیں کہ امریکا کیا دعویٰ کررہا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سراغ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعوے کی سچائی کے بارے میں جاننے کے لیے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے نتائج عوامی طور پر شیئر کیے جائیں گے۔
طالبان گروہ کے تین ذرائع نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ طالبان کے سرکردہ رہنما امریکی ڈرون حملے کا جواب دینے کے بارے میں طویل بات چیت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے کہا تھا کہ اس نے ایمن الظواہری کو ڈرون سے فائر کیے گئے میزائل سے اس وقت ہلاک کیا جب وہ اتوار کو کابل میں واقع ایک خفیہ گھر کی بالکونی میں کھڑا تھا۔