Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • دنیا کے 7 ممالک کو غذائی اور قرضوں کے بحران کا سامنا: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت سات ممالک غذائی قلت اور بڑھتے قرضوں کے بحران کا شکار ہیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق اس وقت افغانستان، ارتریا، موریتانیا، صومالیہ، سوڈان، تاجکستان اور یمن بالترتیب دنیا کے غریب ترین ممالک ہیں جنہیں غذائی اور قرضوں کے بحران کا سامنا ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق، افغانستان کے انہتّر فیصد عوام اپنی روزمرہ کی غذائی ضرورت کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ سولہ فیصد گھرانوں کو دن میں ایک بار بھی مناسب مقدار میں کھانا میسر نہیں ہے۔

افغانستان کی وزارت اقتصاد نے ورلڈ بینک کی اس رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں غذائی قلت، امریکہ کی جانب سے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کئے جانے کے نتیجے میں پیش آرہی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کو اس وقت انسانی، اقتصادی اور غذائی بحران کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ بیس سال پر مشتمل امریکی تسلط کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگس