Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی تشویش برطرف کرے: چین

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی تشویش کو برطرف کرنا چاہئیے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے  فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا  کہ امریکہ کو ایک ایسے ملک کے طور پر جو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکل گیا جلد از جلد سیاسی فیصلہ کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے منطقی خدشات کا جواب دینا چاہیے۔

 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا میں ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانے اور معاہدے میں امریکہ کی واپسی کیلئے ہونے والے حالیہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو جو ایرانی جوہری پروگرام میں بحران کا  باعث بنا ہے ہر وہ کام کرنا چاہیے جس سے کم سے کم وقت میں مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ چین مذاکرات میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور جوہری معاہدے کو اس کے اصلی راستے پر گامزن کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ویانا میں مذاکرات کا نیا دور جمعرات 4 اگست کو شروع ہوا اور پیر 8 اگست کو ختم ہوا۔

ٹیگس