Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • جنوبی سمندری چین میں کشیدگی، تائیوان امریکہ نے کیا باہمی تجارتی مذاکرات کا اعلان

چین امریکہ معاملات میں کشیدگی کے چلتے تائیوان اور امریکہ نے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کےلئے مذاکرات کا اعلان کر دیا۔

جنوبی چین کے سمندری علاقے میں کشیدگی کے باوجود تائیوان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات  بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تجارتی مذاکرات اس سال موسم سرما کے آغاز میں  ہوں گے جن میں زراعت، ڈیجیٹل تجارتی امور، مارکیٹ ریگولیشن اور تجارتی راہ میں حائل موانع کو دور کرنے جیسے امور پر مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات کا اعلان امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی  نے کیا ہے۔

اگرچہ یہ مذاکرات جون میں ہونے تھے لیکن اب باضابطہ طور پر موسم سرما کے آغاز میں ان مذاکرات کے منعقد ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ خبر نینسی پلوسی کے ااُس دورۂ تائیوان کے دو ہفتے بعد آئی ہے جو گزشتہ پچیس سالوں میں کسی اعلی امریکی عہدیدار کا پہلا دورۂ تائیوان سمجھا جاتا ہے۔ چین نے اس دورے کو کشیدگی کو ہوا دینے کا معاملہ قرار دیا تھا اور تائیوان کے نزدیک ایک بڑی فوجی مشق سے تائیوان اور امریکہ کو اپنی ناراضگی کا پیغام دیا تھا۔

 

ٹیگس