یورپ میں شروع ہونے والی سردیاں شہریوں کے لئے بھیانک خواب
یورپ میں انرجی کا بحران، لوگ ایندھن کےلئے تین دن سے لائنوں میں (ویڈیو)
یورپ میں انرجی کے بحران میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، سردیوں کےلئے ایندھن خریدنے کے لئے لوگ تین دن سے جنگل میں لائنوں میں کھڑے ہیں۔
یورپ میں گیس اور انرجی کا بحران شروع ہو گیا ہے، مشرقی یورپ کے ملک مالڈووا میں سستا ایندھن خریدنے کی امید میں لوگ تین دن سے لائن بنا کر جنگل میں کھڑے ہیں۔
شہریوں نے کچھ اس طرح اپنی صورتحال بتائی کہ:
’’ تین دن ہوئے گئے ہیں اور تین سو لوگ یہاں لائنوں میں کھڑے ہیں۔ صبح کو اہلکار آتے ہیں اورہمیں دیکھ کر مذاق اڑاتے ہیں، حتی ہمارے پاس حمل و نقل کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے، ہمارے پاس سوار ہونے کی بھی کوئی چیز نہیں ہے۔یہاں ہم بغیر پانی اور غذا کے بھوکے کھڑے ہیں۔ ہم سب کو امید تھی کہ سستا ایندھن خریدیں گے لیکن یہاں صرف تین مکعب میٹر ایندھن فروخت کر رہے ہیں اور وہ خریدنا بھی ناممکن ہے کیونکہ اس کی قیمت بالکل سستی نہیں ہے۔‘‘