یوکرین میں امریکا کا بڑا نقصان
روس کا کہنا ہے کہ خارکیف میں 20 امریکی ایجنٹ ہلاک ہوئے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ خارکیف کے علاقے میں ملکی فضائیہ کے حملے میں تقریباً 20 امریکی کرائے کے فوجی مارے گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے20 اگست بروز سنیچر اعلان کیا کہ ملکی فضائیہ نے "خارکیف" کے علاقے میں ایک انتہائی سٹیک اور دقیق حملے میں تقریباً 20 امریکی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی "اسپوتنک" کے مطابق، وزارت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے حملے میں 100 سے زائد ملیشیا، جن میں 20 امریکی ایجنٹ بھی شامل ہیں، خارکیف کے علاقے "آندریفکا" میں مارے گئے۔
روس کی وزارت دفاع نے پہلے اعلان کیا تھا کہ خارکیف کے علاقے "زولوچیو" کے قریب غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولینڈ اور جرمنی کے 100 سے زائد ملیشیا ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغرب کی طرف سے یوکرین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ، مالی اور انٹیلی جنس امداد جاری ہے۔
ادھر روسی وزارت خارجہ میں "نئے چیلنجز اور خطرات" کے شعبے کے سربراہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ نیٹو کے کئی ممالک خاموشی سے کیف کی کرائے کے فوجیوں کی بھرتی کی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔