Aug ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • روس میں داعش کا خودکش حملہ آور گرفتار

روس کی سیکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے ایک داعشی دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی سیکیورٹی فورس (FSB)  نے کہا ہے کہ داعش کے ایک ایسے خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے کہ جو ہندوستان کی ایک اہم شخصیت کو دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانا جاہتا تھا۔

روس کی سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ہونے والے داعشی دہشتگرد کا تعلق وسطی ایشیاء کے ایک ملک سے ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا داعشی دہشتگرد اپریل سے جون کے مہینے تک ترکیہ میں سرگرم داعش کے نیٹ ورک میں بمبار عنصر کے طور پر شامل ہوا تھا۔

ٹیگس