بڑے میاں پھر سے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کو تیار
Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
امریکی صدر جوبایڈن نے باضابطہ طور پر صدارتی انتخابات 2024 کے لئے نام نویسی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
ارنا نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے وفاقی الیکشن کمیشن کے مطابق جوبایڈن نے صدارتی انتخابات 2024 کی نام نویسی کے لئے درکاری کچھ دستاویزات کمیشن کے حوالے کر دئے ہیں۔
اگر بایڈن دوبارہ بطور صدر منتخب کر لئے جاتے ہیں تو وہ اپنی صدارت کے دوسرے دور کے آغاز پر 82 برس کے ہوں گے۔ جو بایڈن امریکی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ صدر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
جوبایڈن نے ایسے حالات میں صدارتی انتخابات کے لئے اپنی نام نویسی کا عمل شروع کیا ہے کہ امریکی عوام کے درمیان انکی محبوبیت میں خاصی کمی آ چکی ہے اور اسکی بنیادی وجہ ملک میں اقتصادی بدحالی، مہنگائی اور لوگوں کی قوت خرید میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔