Aug ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کو بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے، امریکی عہدیدار

ایک اعلی امریکی عہدیدار نے ملک کی معاشی صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دے دیا ہے۔

فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے صدر جان ولیمز نے روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کی جانب سے ہونے والی ایک نشست میں کہا ہے کہ امریکی معیشت کو لاتعداد مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے جن میں افراط زر کا معاملہ سب سے زیادہ پریشان کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر کے معاملے پر فوری طور پر قابو پانا ممکن نہیں بلکہ اس کام کے لیے ہمیں طویل المدت منصوبہ بندی کرنا ہوگی تب جا کے حالات کو صحیح سمت میں لانا ممکن ہوگا۔
فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے صدر کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کو شرح سود میں اضافے کا سلسلہ آئندہ سال تک جاری رکھنا ہوگا اس کے بعد کافی عرصے تک اس سطح کو محفوظ رکھنا پڑے گا۔
تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں افراط زر کی شرح انیس سو بیاسی کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس