Sep ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ایف 35 طیارے میں چینی پرزوں کی موجودگی امریکہ کے لئے سردردی کا باعث

ایف 35 جنگی طیاروں کے انجن میں ایک چینی ساختہ پرزے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکہ کی وزارت دفاع نے ایف 35 جنگی طیاروں کے حوالے کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ رپورٹ میں پینٹاگون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  ایف 35 جہاز کے انجن میں ایک چینی پرزہ ہے اور جب تک یہ واضح نہیں ہو جاتا کہ اس پرزے کے استعمال سے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، اس وقت تک  ایف 35 کسی کے حوالے نہیں کئے جا سکتے۔

اس سے پہلے بھی امریکی ہیلی کاپڑوں کے تکنیکی خرابیوں کے باعث گرنے یا نہ اڑ پانے کی خبریں مسلسل آتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ جدیدترین ہتھیار بنانے کا دعویدار ہے لیکن گزشتہ برسوں کے دوران امریکی ساختہ جہازوں کے حادثات کی خبریں عام ہوتی رہی ہیں۔ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر چینوک سی اچ 47 کے انجن میں ایک خطرناک تکنیکی خرابی کا پتہ چلا تھا جو انجن میں آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

ٹیگس