Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین، یوکرین کو بڑا نقصان پہنچانے کا ماسکو کا دعوی

ماسکو نے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک ہی دن میں 300 یوکرینی فوجی مارے گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ نیکلایف-کریووی روگ راستے پر صرف ایک دن کی لڑائی میں 300 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک اور 1000 زخمی ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت دفاع نے یوکرین میں تنازعات کی میدانی صورت حال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، حالیہ ایک روزہ جھڑپوں کے دوران کیف کے فوجی دستوں کے بھاری جانی نقصان کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے "خارکیف" کے علاقے میں یوکرینی فوجی دستوں کے خلاف ملکی فضائیہ کے حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک نقشہ شائع کیا جس کے مطابق روسی افواج خارکیف کے علاقے میں تقریباً تمام مقامات سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

حالیہ دنوں میں یوکرین کے اعلیٰ حکام، جیسے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خارکیف میں میدان جنگ میں پیش قدمی اور ملک کے کچھ حصوں کو روس سے واپس لینے کا اعلان کیا۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملک کی وزارت دفاع نے آج اپنے نوٹیفکیشن میں "نکلائیو-کریوی ریح" راستے پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران یوکرین کے بھاری نقصانات کا اعلان کیا۔

روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 300 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور 1000 زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس