کریمیا پل کی تباہی کی منصوبہ ساز یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔ روسی صدر
روسی صدر نے ایک تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ روس کو کریمیا سے ملانے والے پل کی تباہی کا منصوبہ یوکرینی انٹیلی جنس کا بنایا ہوا تھا۔
روسی صدر نے ایک تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ روس کو کریمیہ سے ملانے والے پل کی تباہی کا منصوبہ یوکرینی انٹیلی جنس کا بنایا ہواتھا۔
ذرائع ابلاغ نے اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ہفتہ کے دن ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ روس کو کریمیا سے ملانے والے پل کی تباہی کے منصوبے کے پیچھے یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کریمیہ پل کے دہشت گردانہ حملہ کا مقصد روسی بنیادی انفراسٹرکچر کی تباہی تھا، یوکرینی انٹیلی جنس نے اس حملے کا حکم دیا تھا اورانہوں نے یہ کام کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے دن روس کو کریمیا سے ملانے والے اہم پل کرچ پر دھماکہ ہوا تھا جس سے پل کا ایک حصہ تباہ ہو کر نیچے جا گراتھا اورپل ہر طرح کی ٹریفک کےلئے بند کردیاگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدرنے 2018ءمیں اس پل کا افتتاح کیا تھا جو یوکرین کے جنگی علاقوں میں روسی جنگی ساز وسامان منتقل کرنے کا سب س اہم ذریعہ ہے۔
جزیرہ نما کریمیہ 2014ءمیں ہونے والے ایک ریفرنڈم کے تحت روس سے ملحق ہوا تھا جب کہ امریکہ ،یوکرین اورمغربی ممالک اس الحاق کے مخالف تھے اوراسی بنیاد پر انہوں نے روس پر پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔