یوکرین، کی ایف دھماکوں سے لرزاٹھا، ممکنہ روسی حملے کی خبریں
یوکرینی ذرائع ابلاغ نے کی ایف میں چند دھماکوں کی خبر دی ہے جو ممکنہ روسی میزائلوں کے حملے قرار دئیے جارہے ہیں۔
یوکرینی ذرائع ابلاغ نے کی ایف میں چند دھماکوں کی خبر دی ہے جو ممکنہ روسی میزائلوں کے حملے قرار دئیے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کم سے کم تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد یوکرینی فضائی دفاع کا نظام فعال ہوگیا اورسائرین کی آواز سنائی دی گئی۔
کی ایف کے مئیر ویٹالی کلیچکو نے ہونے والے دھماکوں کی تائید کی ہے۔
یہ دھماکے اس وقت ہوئے ہیں جب ایک دن پہلے روسی صدر نے کریمیہ میں کرچ پل پر ہونے والے دھماکے کو ایک دہشت گردانہ حملہ قراردیا تھا اوریوکرینی انٹیلی جنس کو اس کا ذمہ دار قراردیا تھا۔
یوکرینی وزارت داخلہ کے نمائندے کے مطابق ان میزائلوں میں سے ایک میزائل یوکرینی اینٹیلی جنس کے دفتر ایس بی یو اور یوکرینی صدر ولودمیرزلنسکی کے دفتر کے ساتھ والے روڈ پر گرا۔ابھی تک ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔