یورپ میں انرجی بحراج، فرانس میں تیل چوری کے واقعات میں اضافہ
فرانس میں ایندھن کی کمی سے تیل چوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے فرانسوی ٹی وی چینل 24 کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ فرانسوی آئل ریفائنریوں کے اندر ہڑتال جاری ہے جس سے ملک میں ایندھن کی شدید قلت ہوگئی ہے اور تیل چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسوی آئل ریفائنریوں کے عملے کی ہڑتال نے فرانس کو فالج کرکے رکھ دیا ہے۔ فرانسوی وزیراعظم نے آئل ڈپوؤں کے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی دھمکی دی ہے۔
ٹوٹل انرجی کے ساتھ مذاکرات بندگلی میں جاپہنچے ہیں۔ پیر کے دن فرانسوی لوگوں کو ایک بار پھر ایندھن کی مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس سے فرانس میں تیل چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپور ٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ تیل چوروں کا نشانہ پٹرول اور ڈیزل کو لے جانے والے آئل ٹینکر ہیں۔
ایک طرف تیل کی قلت ہے اور دوسری طرف ایندھن کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں جس سے تیل ایک قیمتی چیز بن گیا ہے۔ تیل چور زیادہ تر مسافربردار بھاری گاڑیوں، زرعی مشینری اورٹرکوں کو اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جن کی ٹینکیوں میں کافی زیادہ پٹرول اورڈیزل موجود ہوتا ہے۔