Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • روس نے فیس بک،انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا
    روس نے فیس بک،انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا

روس نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کو دہشت گرد اورافراطی تنظیموں کی روسی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل مالیات پر نظارت کے ادارے نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ  اس نے فیس بک اورانسٹاگرام سوشل نیٹ ورکس کی مالک کمپنی میٹا کو دہشت گرد اورانتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

اس سے پہلے 11 مارچ کو روسی اٹارنی جنرل نے عدالت سے میٹا کو انتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں ڈالنے اورروس میں اس کی سرگرمیوں پر پابندیوں کی درخواست کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  روسی مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورمیڈیاپر نظ ررکھنے والے ادارے نے سپتنک اور آر ٹی نیوز اکاؤنٹس کی بندش کے جواب میں روس کے اندر فیس بک نیٹ ورک کی بندش کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب روسی تحقیقاتی کمیٹی میٹا کی جانب سے  روسی مسلح افواج کے خلاف تشدد اورنفرت پھیلانے کے کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس معاملےپر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس اس بات کی تحقیق کرے گا کہ کیا فیس بک اورانسٹاگرام نے روس کے خلاف تشدد اورنفرت پھیلانے کی اجازت دی ہے یا نہیں، اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ میٹا ایک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کا دفتر کیلی فورنیا امریکہ میں قائم ہے اوراس کا مالک مارک زوکربرگ ہے ۔ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر کئی سروسز اس کمپنی کی ملکیت ہیں۔ گزشتہ اپریل میں روس نے میٹا کے مالک مارک زوکربرگ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

ٹیگس