Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ایس یو ۳۴ لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ کرنے والا پائلٹ
    ایس یو ۳۴ لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ کرنے والا پائلٹ

روس کا ایک ایس یو 340جنگی طیارہ ییسک شہر میں عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے، حادثہ کی جگہ سے ابھی تیرہ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات روسی فوج کا ایک سوخو چونتیس جیٹ فائٹر یوکرین کی سرحدوں کے قریب واقع ییسک شہر میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ روس کے نائب وزیر صحت ایلکسی کوزنیتسوف نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ ملبے سے اب تک تین بچوں سمیت تیرہ لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ 
کوزنیتسوف نے بتایا کہ جنگی جہاز کے دونوں پائلٹ حادثے سے چند لمحے قبل ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پائلٹس نے بتایا ہے کہ ٹیک آف کے موقع پر جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جہاز کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ 
روس کی ہنگامی حالات کی وزارت کے اعلان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو ہزار مربع میٹر پر مشتمل سترہ فلیٹ نذر آتش ہوگئے۔ واضح رہے کہ جنگی طیارہ کریش ہوجانے کے بعد ییسک شہر میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا۔ 

 

ٹیگس