Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • قانون میں ترمیم کے بعد شی جن پنگ تیسری مدت کےلئے چین کے صدر منتتخب
    قانون میں ترمیم کے بعد شی جن پنگ تیسری مدت کےلئے چین کے صدر منتتخب

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے، صدر شی جن پنگ مزید 5 سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کو تیسری بار چین کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا، شی جن پنگ مزید پانچ سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔

گریٹ ہال میں موجود 2 ہزار 338 نمائندوں اور اراکین کی موجودگی میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاو لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی نئی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

 

ٹیگس