Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • آرمینیا آذربائیجان اختلافات کے حل کےلئے روس میں سہ طرفہ مذاکرات
    آرمینیا آذربائیجان اختلافات کے حل کےلئے روس میں سہ طرفہ مذاکرات

روسی صدارتی دفتر کرملین کے ترجمان نےروس آذربائیجان آرمینیا کے درمیان سہ طرفہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے کہا کہ تمام مسائل کے حل تک پہنچنا ممکن نہیں لیکن آذربائیجان اور آرمینیا بنیادی مسائل کے حل پر اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں

سحر نیوز/ عالم اسلام :ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے آذربائیجان کے صدر الھام علی اف اور آرمینیا کے صدر نیکول پاشینیان سے مشترکہ ملاقات کے بعد کہا کہ سوچی میں ہونے والی ملاقات نے بعض بنیادی مسائل اوران کے مستقبل میں ممکنہ حل کے معاہدوں کے لئے ایک اچھا ماحول فراہم کیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ آج ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ تین میٹنگ منعقد کیں،پہلے آرمینیا کے وفد اور اس کے بعد آرمینیا کے صدر سے  میٹنگ ہوئی۔ اس کےبعد وفد اور اس کے بعد آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ دو گھنٹے یا شاید کچھ کم زیادہ وقت تین افراد نے باہمی گفگتو کی۔ ہماری مشترکہ رائے ہے کہ میٹنگ بہت مفید رہی اور مجھے یقین ہے کہ بعض بنیادی مسائل اور ان کے ممکنہ حل اورسمجھوتے تک پہنچنے کےلئے ایک سازگار ماحول بن گيا ہے ۔ 

روسی صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر چیز پر تو اتفاق نہیں ہوسکا تاہم مجموعی طور پر میٹنگ کافی مفید رہی اور تنازعات کے حل کےلئے مزید اقدامات کےلئے مناسب ماحول بنا ہے اور روس اپنی طرف سے ہر ممکنہ کوشش کرے گا کہ کسی حتمی اور جامع حل تک پہنچا جا سکے۔

ترکی کی نیوز ایجنسی اناتولی نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے روسی صدارتی محل نے اپنے بیانیے میں جموریہ آذربائیجان کے صدر الھام علی اف اور آرمینیا کے صدر نیکول پاشینیان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے سہ فریقی مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ تمام مسائل کے حل کے لئے اتفاق رائے ممکن نہیں تھا تاہم فریقین بنیادی مسائل کے حل پر سمجھوتہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ 

ٹیگس