ایران کے داخلی امور میں امریکہ کی کھلی مداخلت
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران میں کھلی مداخلت کا بیان دیتے ہوئے بلوائیوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ریاست کیلی فورنیا میں اپنی پارٹی کے امیدوار مائک لوین کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ایران کو آزاد کرائیں گے۔
امریکی حکام، ایران میں ہونے والے بلؤوں کی شروع سے ہی حمایت کرتے رہے ہیں، اس دوران انھوں نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کئے جانے کا بھی اعلان کیا اور یہاں تک کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کی جبکہ انھیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
ایران میں ہونے والے بلؤوں کے پیچھے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی کھلی مداخلت کارفرما رہی ہے جبکہ ان ملکوں میں سرگرم عمل فارسی کے ٹی وی چینلوں سے ایران کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ بھی جاری رہا ہے جبکہ بلؤوں کے جواب میں لاکھوں ایرانیوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے ملک کے نظام سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا اور بلوائیوں اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹے جانے کا مطالبہ کیا۔