ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل بھیجنے کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟
ینٹاگون کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے بارے میں یوکرین کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
سحر نیوز/ دنیا: پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل بھیجے ہیں۔
رشا ٹوڈے ویب سائٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ تہران نے ماسکو کو بیلسٹک میزائل بھیجے ہیں۔
اس امریکی فوجی اہلکار نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات نہیں ہیں جن سے یہ ظاہر ہو کہ ایران نے یوکرین میں استعمال کے لیے بیلسٹک میزائل روس کو فراہم کیے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان کا بیان یوکرین کے صدر کے ترجمان "میخائل پوڈولیاک" کے اس دعوے کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حال ہی میں روس کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے ایران کی دفاعی صنعت کی تنصیبات پر حملے کا مطالبہ کیا تھا۔