Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ یورپ کے لیے مہنگی ثابت ہوئی: نیٹو کا اعتراف

نیٹو نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ یورپی عوام کے لیے مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے مغربی ممالک کی مالی اور فوجی مدد، یورپی شہریوں کے لیے مہنگی پڑی ہے اور اس براعظم کے عوام کو ایک مشکل وقت کا سامنا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس استولنبرگ نے جرمن اخبار "ولت آم زونتاگ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا مطلب یورپی خاندانوں کے لیے مشکل وقت ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ اگر ہم یوکرین کو ہتھیار دیں تو مغرب مذاکرات کی میز پر اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس یوکرین کے خلاف "موسم سرما کو بطور ہتھیار" استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی روس اور یوکرین کی جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانا چاہتے ہیں تاکہ اس طرح سے وہ روس کے خلاف ایک نیا محاذ کھول سکیں۔ تاہم روس نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ اگر امریکہ اور نیٹو نے اس کے خلاف کارروائی سے ہاتھ نہ کھینچا تو روس ان کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا۔

ٹیگس