Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ توقع سے زیادہ طول پکڑ رہی ہے: روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی توقع کے برخلاف حد سے زیادہ طویل ہوتی جا رہی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ ماسکو کی توقع سے زیادہ طول پکڑ گئی ہے تاہم روس کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں اور یہ کہ روس کے ایٹمی ہتھیار جنگ کے مزید شدت اختیار کر جانے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے روسی انسانی حقوق کونسل کے اراکین سے اپنے خطاب میں اس جنگ میں روس کو حاصل ہونے والی قابل ذکر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دریائے آزوف اب روس کا دریا بن چکا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ماسکو اپنے ملک کی سرزمین کی حفاظت کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کرنے منجملہ یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ولادیمیر پیوتن نے اس سلسلے میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خدشے سے متعلق مغرب کی تشویش کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ ان ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج سے بخوبی آگاہ ہے اور یہ کہ اس کے ایٹمی ہتھیار دیگر تمام ایٹمی طاقتوں کے ہتھیاروں سے زیادہ اہم اور جدید قسم کے ہیں۔

ٹیگس