Dec ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح امریکی صدر نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو ائیر ڈیفنس نظاموں کی فراہمی کے لئے مزید 275 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رویٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو ائیرڈیفنس نظاموں کی فراہمی کے لئے 275 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس فوجی امدادی پیکج میں ہموی فوجی گاڑیاں، بجلی والے جنریٹر اور ہیمارس سسٹم کے راکٹوں کی فراہمی شمال ہے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کو یہ اسلحہ امریکی صدر نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں روس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یوکرین میں ہوائی حملوں کے درمیان ہیمارس نظام کے راکٹ ڈپو اور اس کی تین بیٹریوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹیگس