Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ہند چین تعلقات میں کشیدگی، ہندوستان نے کیا اگنی 5 میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی 5 بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو 5ہزار کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہندوستان نے ایٹمی صلاحیت کے حامل بین البراعظمی اگنی 5 میزائل کا تجربہ کیا ہے جس اس کے دیرینہ حریف چین کے خلاف اس کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کر دے گا۔ اس بات کا اظہار ایک ہندوستانی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

اگنی 5 زمین سے زمین تک مارکرنے والا میزائل ہے جس کی لمبائی 17 میٹر، چوڑائی 2 میڑ اور وزن 50 ٹن ہے۔ یہ تین مراحل پر مشتمل سالڈ فیول کا میزائل ہے جسے جدیدترین فلائٹ نظام سے لیس کیا گیا ہے جس سے اس کی ہدف کو ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔

میزائل تجربے سے پہلے ہندوستانی حکام نے بنگال کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ میزائل چین کے کسی بھی علاقے تک مار کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان 9 دسمبر کو اروناچل پردیش کے متنازعہ علاقے میں سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ٹیگس