Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran

روس کے وزیر دفاع نے یوکرین میں فرنٹ لائن کا دورہ کرکے سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ملک کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے یوکرین میں جنگ کی فرنٹ لائن پر جانے اور روسی فوجیوں سے ملاقات کی ویڈیو جاری کی ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے یوکرین میں جنگ زدہ فرنٹ لائن کے دورے کا ویڈیو جاری کیا گیا ہے جہاں انہوں نے روسی فوج کو نئے سال کی مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ حالات ٹھیک اور ان کے کنٹرول میں ہیں۔

رشا ٹوڈے کے مطابق روسی فوج کے جوان بھی جواب میں وزیر دفاع کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اس دورے کی روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں شوئیگو روسی فوج کے مقام کا معائنہ کر رہے ہیں اور خندقوں و مورچوں سے گزر رہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی موجودگی میں گزشتہ روز اپنے خطاب میں روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ یوکرین میں فوجی کارروائیوں کے دوران ملکی فوج کو مغرب کی مشترکہ افواج کا سامنا ہے۔

ٹیگس