Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • کیا، ایران نے روس کو میزائل دیئے، یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کا اہم بیان

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے چیف کا کہنا ہے کہ ایران نے روس کو میزائل نہیں دیئے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے روس کو کوئی میزائل فراہم نہیں کیا ہے۔

یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کریلو بودانف نے امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے روس کو کروز میزائل منتقل نہیں کئے ہیں۔

یوکرین کے اس اہلکار کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں بالخصوص امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کو خودکش ڈرون کی سپلائی کے ذریعے یوکرین کی جنگ میں ایران شریک ہو گیا ہے۔

تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا مغرب کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تاکید کی ہے کہ ایران نے مغرب کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے کسی بھی فریق کو کوئی فوجی سازوسامان برآمد نہیں کیا اور ہمیشہ یوکرین سمیت ممالک کی علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا ہے۔

ٹیگس