Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • تقریباً نصف جرمن شہری یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے مخالف ہیں۔

ایک یورپی ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے مخالفین کی تعداد اس کے حامیوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یوگاو انسٹی ٹیوٹ کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف جرمن شہری، یوکرین کے لئے لیپرڈ ٹینک بھیجنے کے مخالف ہیں۔
اسپوتنک کے مطابق، 45 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ یوکرین میں جرمن ٹینک بھیجنے کے خلاف ہیں جبکہ صرف 33 فیصد نے اس خیال کی حمایت کی اور 22 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
پارٹی نقطہ نظر سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے سب سے زیادہ حامیوں میں سبز پارٹیوں کے حامی ہیں۔ ان جماعتوں کے 50 فیصد حمایتی یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی حمایت کرتے ہیں اور 25 فیصد اس کے خلاف ہیں۔
دونوں حکمران اتحادی جماعتوں کے ووٹر بھی اکثر اس خیال کے مخالف ہیں جن میں 41 فیصد مخالف اور 40 فیصد یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے حق میں ہیں۔
حالیہ مہینوں میں جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے یوکرین کی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے کے جواب میں بارہا کہا ہے کہ برلن یکطرفہ طور پر نہیں بلکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے شعبے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرے گا۔
روس اور چین نے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کو کشیدگی میں اضافے اور جنگ جاری رکھنے کا ایک سبب قرار دیا ہے۔

ٹیگس