Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • یوکرین کا بڑا دعویٰ؛ 48 گھنٹے میں روس کے 1470 فوجی ہلاک ہوئے

یوکرین نے 2023 میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں روس کے 1470 فوجی ہلاک کئے گئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ  روس کے 760 فوجیوں کو ہفتہ کے روز ہلاک کیا گیا جو روزانہ 600 فوجیوں کی ہلاکت سے کہیں زیادہ ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ شب اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ سال 2023 کے پہلے دن روس کے 45 ڈرون کو تباہ کر دیا گیا۔

یوکرین کے دفاعی حکام کی جانب سے یہ بڑا دعویٰ ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب روس کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے گزشتہ شب یہ دعویٰ کیا تھا کہ روس کی فوج نے دونتسک اور زاپوریژیا میں 6 چھاتہ بردار گروہوں کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے اسی طرح کہا کہ 31 دسمبر کو بھی روس نے یوکرین کے  لڑاکا ڈرون بنانے والی سائٹ پر حملہ کر کے اُسے بھی تباہ کر ڈالا ہے۔

ٹیگس