برطانیہ نے روس سے گیس کی درآمدات روک دی
Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
برطانیہ کی وزارت خارجہ نے روس سے گیس کی درآمدات روکنے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے اتوار سے روس سے گیس کی درآمدات بند کردی ہے۔
برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کر کے یوکرین میں روسی جنگ کے اخراجات کا ایک مالی ذریعہ منقطع کر دیا گیا۔
برطانوی وزارت خارجہ نے دیگر ملکوں سے بھی روسی گیس سے وابستہ میں کمی کرنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ نے گذشتہ نو ماہ کے دوران سے روس سے دو ملین پونڈ مالیت کا تیل درآمد کیا ہے۔ دو ہزار اکیس میں برطانیہ نے روس کی چارفیصد گیس، نو فیصد تیل اور ستائیس فیصد پتھر کا کوئلہ درآمد کر کے روس کو چار ارب پانچ سو ملین پونڈ کا فائدہ پہنچایا ہے۔