Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • کیا بنیامن نیتن یاہو اسرائیل کے تابوت پر آخری کیل ہوں گے؟

ایک صیہونی جنرل کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی فوج میں شمالی علاقے کے سابق ڈپٹی کمانڈر نے اس حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے وزیر اعظم صیہونی حکومت کی سلامتی اور سیکورٹی کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے شمالی علاقے کے سابق ڈپٹی کمانڈر جنرل ایال بن رووین نے اس حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے موقع پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اپنے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ کھڑا کر رہے ہيں۔

جیروزلم پوسٹ روزنامے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے شمالی علاقے کے سابق نائب کمانڈر نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے فیصلے کس قدر غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اسرائیل کے سابق ڈپٹی کمانڈر جنرل ایال بن رووین نے اپنے بیان میں اسرائیلی فوج کے سپاہیوں اور صیہونی حکومت کے سابق وزیر خزانہ کی کمان میں رہنے والے افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر خوف اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس