Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کا جنون جاری، ہالیوڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاک و زخمی

امریکی پولیس کے مطابق ہفتہ کے دن ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق یہ فائرنگ ہالیود کے ایک مشہورعلاقے میں ہوئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ میں معمول کے مطابق فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار امریکی انتہا پسندی کی تشہیر کرنے والا ادارہ ہالیوڈ ہی اس کا شکار ہوا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے ہالیوڈ میں موجود ایک عمارت سے نکل کر راہگیروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد قاتل فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ملزم کی دھر پکڑ کے لئے پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ابھی تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

 

ٹیگس