Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • روس پر دباؤ بڑھانے کا ممکنہ نتیجہ ایٹمی جنگ ہے

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے شیلر تھینک ٹینک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی منقطع کر دیں اور وہ یوکرین کی جیت کا مفہوم ایک طرف رکھ کر ہونے والے نقصانات اور تباہی کو تسلیم کریں۔

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے جرمنی میں ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں روس کو یوکرین کی شرائط قبول کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاہدے سے قبل روس کو مجبور کرنے کا نتیجہ الٹ نکل سکتا ہے اور اس سے روس کا ردعمل اور سخت ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کے زور پر روس کو مجبور کرنے کا عمل حالات کو مزید کشیدہ کر سکتا ہے جس سے ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

مغربی ممالک نے حالیہ ماہ میں یوکرین کو روس سے جنگ کے لئے اس امید سے جدیدترین ہتھیاروں کی فراہمی شروع کی ہے کہ اُس سے روس یوکرین جنگ میں توازن انکے حق میں بدل سکتا ہے تاہم ماہرین اسکے برخلاف سوچ رہے ہیں۔

ٹیگس