Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • کیا یوکرین کی جنگ میں ترکیے ڈبل گیم کھیل رہا ہے؟

امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ ترکیے نے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی میگزین فارن پالیسی نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کو ترکیے سے متنازع کلسٹر بم اور گولہ بارود کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔

امریکی جریدے کے اس دعوے کی انقرہ اور ماسکو نے تائید نہیں کی ہے۔

امریکی میگزین "فارن پالیسی" نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کو ترکیے سے متنازع کلسٹر بم اور گولہ بارود کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ کئی مہینوں سے کیف، واشنگٹن سے سرد جنگ کے دور کے ہتھیاروں کا مطالبہ کر رہا تھا۔

موجودہ اور سابق امریکی اور یورپی حکام نے اس میڈیا کو بتایا کہ یہ کھیپ نومبر میں بھیجی گئی تھی۔  اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے گولہ بارود موصول ہوئے اور آیا وہ میدان جنگ میں استعمال ہوئے یا نہیں۔

اسپوتنک کے مطابق، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے 11 جنوری کو اس رپورٹ کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا کہ ترکیے نے نومبر 2022 سے یوکرین کو امریکی ڈیزائن کردہ آرٹلری کلسٹر بم فراہم کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترکیے کے صدارتی دفتر کے ایک ذریعے نے بدھ کے روز اسپوتنک کو بتایا کہ مبینہ اطلاعات ہے کہ ترکیے نے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کیے ہیں، یہ غلط معلومات ہیں جن کا مقصد انقرہ کی امن کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

ٹیگس