Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • کی ایف کی پالیسیوں کا کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں: پوتین

روس کے صدر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین نے اس دوران کی ایف کی پالیسیوں کو انتہائی منفی اور ہتھیاروں کی ترسیل کی مغرب کی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیا۔ 
پوتین نے اردوغان سے کہا کہ کی ایف مغربی حامیوں کے ہتھیاروں اور فوجی وسائل کے بل بوتے پر ایسی پالیسی اپنائے ہوئے ہے جس کا انجام تباہی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کی ایف نے کرسمس کے موقع پر جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کرکے امن کے تمام راستوں کو بند کردیا۔ 
یاد رہے کہ یوکرین نے ماسکو کی جانب سے فائربندی کی اس پیش کش کو ایک جنگی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس اس طرح اپنی افواج پر آنے والے دباؤ کو کم کرکے انہیں پھر سے تیار کرنا چاہتا ہے۔ 
دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے بھی یقین دلایا ہے کہ یوکرین کو مزید بھاری ہتھیار فراہم کئے جائیں گے۔ 
قابل ذکر ہے کہ پوتین اور اردوغان نے اس دوران روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے اور گیس اور گیہوں کی ترسیل کی یقین دہانی پر بھی گفتگو کی۔

ٹیگس