امریکہ میں پھر فائرنگ، 7 افراد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رواں ماہ چوتھی بار اجتماعی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
سحر نیوز/دنیا: کیلیفورنیا میں رواں ماہ فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ یہ فائرنگ لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں ایک ڈانس ہال میں ہونے والے قتل عام کے ایک ہفتے بعد ہوئی ہے جس میں 11 افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔
ہفتے کی صبح کیلیفورنیا کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ جن سات افراد کو گولی ماری گئی ان میں سے چار باہر کھڑے تھے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جن کی شناخت جاری نہیں کی گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کی وارداتوں میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔
امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہیں۔