Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں فائرنگ سے 3 ہلاک و زخمی

واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ دنیا:  رپورٹ کے مطابق ایک مسلح شخص نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تین افراد پر فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک مسافر بس سے شروع ہوا اور میٹرو پر جا کر اس وقت ختم ہوا جب مسافروں نے حملہ آور کو دبوچ کر اس سے اسلحہ چھین لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ان دونوں افراد کے پیروں میں گولیاں لگیں۔ اس سے قبل نیویارک کے بوفالو میں فائرنگ کے واقعے میں دس افراد ہلاک و زخمی اور ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ امریکہ کے مختلف علاقوں میں بڑھتے تشدد کی بنا پر اسلحہ کنٹرول قانون کے لئے حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ 

ٹیگس