Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی اقدام کو عالمی منشور کے منافی قرار دے دیا

امریکی لڑاکا طیارے نے ایک چینی غبارے کو مار گرایا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے کیرولینا کے ساحلوں کے قریب چین کے ایک جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔
امریکی فوج نے یہ دعوی ایسے وقت کیا ہے جب حکومت چین پہلے ہی بتا چکی ہے کہ امریکہ کے اوپر اڑنے والا غبارہ سویلین ہے اور اسے موسمیاتی اور سائنسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام پر افسوس اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ امریکہ نےاس اقدام کے ذریعے بین الاقوامی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹ نے بایڈن انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے کہ چینی بالون کس طرح امریکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا - 

ٹیگس