چینی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کا جواب ہی نہیں دیا
چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کی کال کا جواب نہیں دیا۔
سحر نیوز/ دنیا: پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کے وزیر دفاع نے اس ملک کا جاسوس غبارہ تباہ ہونے کے بعد اپنے امریکی ہم منصب کی فون کال کا جواب ہی نہیں دیا۔
پینٹاگون نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی کال کو ان کے چینی ہم منصب وی فینگ نے مسترد کر دیا۔
محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے کہا کہ فینگ نے 4 فروری کو چینی جاسوس غبارے کو تباہ کرنے کے بعد آسٹن کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، رائڈر نے اس بارے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ چینی غبارے کو گرائے جانے کے فوراً بعد، امریکی وزارت دفاع نے چین سے آسٹن اور ان کے درمیان ایک محفوظ فون کال کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلقات کے ذمہ دارانہ انتظام کے لیے امریکہ اور چین کے درمیان رابطے کے راستوں کو کھلا رکھنے پر یقین رکھتے ہیں، ایسے وقت میں ہماری افواج کے درمیان رابطے کے طریقہ کار خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے چینی فریق نے اس فون کال کے لیے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا۔
اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ غبارے کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اسٹریٹجک مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔