کی ایف کے لئے برطانیہ کی مدد، کہیں آگ میں گھی کا کام تو نہیں؟
برطانیہ ایک بار پھر ایسی حالت میں کی ایف کو لڑاکا طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے کہ جب یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی لندن کے دورے پر ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: وال اسٹریٹ جرنل نے بدھ کو برطانوی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لندن برطانوی لڑاکا طیارے کی ایف بھیجنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔
اس سے قبل برطانیہ میں یوکرینی افواج کو اس ملک کے جنگی طیاروں کو استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
برطانیہ، امریکہ اور جرمنی کے ساتھ مل کر جس نے ابرامس ایم- 1 اور لیوپارڈ- 2 ٹینک یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے اسالٹ ٹینک "چیلنجر- 2" کو کی ایف پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس نے اس سے قبل یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے بعد امریکہ سمیت نیٹو کے تمام ممالک کو ایک نوٹ بھیجا تھا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کے لیے ہتھیاروں پر مشتمل کوئی بھی کھیپ روس کے لیے ایک جائز ہدف بن جائے گی۔
لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین کے تنازع میں براہ راست ملوث ہیں، نہ صرف ہتھیاروں کی فراہمی سے بلکہ برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور دیگر ممالک کی سرزمین پر فوجیوں کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔