Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ میں مداخلت، قومی مفاد میں نہیں ہے

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے اعلان کیا کہ یوکرین کی جنگ میں امریکہ کی مسلسل مداخلت قومی مفاد میں نہیں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فلوریڈا کے گورنر Ron De Santis نے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں امریکہ کی مسلسل شرکت، امریکہ کے اہم قومی مفاد میں نہیں ہے۔

فلوریڈا کے گورنر نے جو امریکہ میں 2024 کے ممکنہ صدارتی امیدواروں میں سے ایک ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم حریف سمجھے جاتے ہیں، فاکس نیوز چینل کے ممکنہ ریپبلکن امیدواروں کے سوالنامے کا جواب دیا جو کہ یوکرین میں جنگ کی امید کے بارے میں ہے۔

ڈی سینٹیس نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکہ کے بے شمار اہم قومی مفادات ہیں لیکن اس جنگ میں شرکت جاری رکھنا ان مفادات میں سے نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بائیڈن انتظامیہ کی اس جنگ میں غیر مشروط سرمایہ کاری جب تک جاری رہے گی، بغیر کسی خاص اہداف یا احتساب کے، ملک کے داخلی چیلنجوں سے توجہ ہٹاتی ہے۔

دریں اثناء یوکرین پر روس کے حملے کے آغاز سے اب تک بائیڈن انتظامیہ اس ملک کو فوجی امداد کی شکل میں اربوں ڈالر بھیج چکی ہے۔

ٹیگس