Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران کے ساتھ رابطہ جاری ہے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران کے ساتھ رابطہ جاری ہے۔

سحر نیوز دنیا: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکی دہری شہریت والے قیدیوں کی رہائی کے لیے تہران کے ساتھ واشنگٹن کا رابطہ جاری ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران میں زیر حراست اپنے قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت اور رابطے کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی ڈیل نہیں ہے اور آخری چیز جو ہم کرنا چاہتے ہیں وہ امریکی خاندانوں کو جو اپنے پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں، جھوٹی امید دینا ہے!

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ایران اور امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور اگر امریکہ کی جانب سے سب کچھ ٹھیک ہوا تو ہم مختصر مدت میں قیدیوں کے تبادلے کا مشاہدہ کریں گے۔

ٹیگس