Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  •   پوتین کی گرفتاری کے وارنٹ کی کوئی اہمیت نہیں، روس کا ردعمل

روس نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین کی گرفتاری کے وارنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

  روس کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ ماسکو، عالمی فوجداری عدالت ہیگ کے اس فیصلے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا جس کے تحت روس کے صدر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
  روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اس سلسلے کے کسی بھی وارنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ 
  قابل ذکر ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے دعوی کیا ہے کہ  یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کے شہریوں کو زبردستی اخراج میں جس میں بچے میں بھی شامل ہیں، ولادیمیر پوتین کا مشتبہ کردار رہا ہے۔ 
  ہیگ عدالت نے روس کی صدارتی کمیشنر برائے حقوق اطفال ماریا ایلووا کے خلاف بھی ارسٹ وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان پر بھی وہی الزام عائد کیا گیا ہے جو پوتین پر لگایا گیا ہے۔ 
  سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسکو کے خلاف، مغربی دنیا کی سیاسی، مالی اور اسلحہ جاتی پابندیوں کی ناکامی کے بعد، اب یورپ اور امریکہ ایسے الزامات عائد کرکے ماسکو پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔ 

ٹیگس