Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جرمنی اور برطانیہ نے اپنے مین بیٹل ٹینک لیپرڈ اور چیلنجر یوکرین کے حوالے کر دئیے ہیں، جرمن وزارت دفاع کے مطابق ان ٹینکوں سے جنگ کا پانسا پلٹ سکتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے لیپرڈ 2 ٹینک یوکرین کے حوالے کر دئیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ان ٹینکوں کو چلانے والے یوکرینی عملے کو تربیت دینے کے بعد 17 عدد لیپرڈ 2 ٹینک یوکرین کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ یوکرین کی حکومت نے ابھی تک لیپرڈ 2 کو تحویل میں لینے کے حوالے سے ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم لندن حکومت نے چیلنجر 2 نامی ٹینک کے یوکرین پہنچنے کی تائید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیپرڈ دو نیٹو کا سب سے بہترین جنگی ٹینک ہے جو دو ہزار کی تعداد میں نیٹو ممالک کے استعمال میں ہے۔ یہ مین بیٹل جنگی ٹینک روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک کا مقابلہ کرنے کےلئے خاص طور پر بنایا گیا ہے جس کا سنبھالنا، چلانا اور اخراجات دوسرے ٹینکوں کے مقابلے میں آسان اور کم خرچ ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے اپنے فیس بک اکاؤنت پر برطانیہ ساختہ چیلنجر 2 نامی ٹینک کی تصویر لگا کر اسے رزمی ہنر کا ایک نمونہ قرار دیا ہے جب کہ برطانوی وزارت دفاع نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم یہ ضرور کہا ہے کہ یوکرینی فوجی ان ٹینکوں کو چلانے کی ٹریننگ لے کر ٹینکوں کے ہمراہ اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

ٹیگس